QR CodeQR Code

ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ضلع کرم میں انٹرنیٹ سروس بحالی کا مراسلہ ارسال

14 Apr 2019 19:00

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکام بالا اور مختلف سیلولر کمپنیوں کو فوری طور پر ضلع کرم میں 2جی، 3جی اور 4 جی نیٹ سروس بحال کرنے کا مراسلہ ارسال کردیا۔


اسلام ٹائمز۔  ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر نے حکام بالا کو ضلع کرم میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔ چونکہ وزیر اعلی محمود خان کی قبائلی اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، لہٰذا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی حکام بالا اور مختلف سیلولر کمپنیوں کو فوری طور پر ضلع کرم میں 2 جی، 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مراسلہ ارسال کردیا۔


خبر کا کوڈ: 788602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788602/ضلعی-انتظامیہ-کیجانب-سے-ضلع-کرم-میں-انٹرنیٹ-سروس-بحالی-کا-مراسلہ-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org