QR CodeQR Code

کوئٹہ دھماکے پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، امیر العظیم

14 Apr 2019 19:16

سانحہ کوئٹہ پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دو شہروں میں دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دہشتگردی کے خلاف مسلمہ کارروائیوں کے نتیجے میں صورتحال کنٹرول میں آ چکی ہے، مگر حالیہ دہشتگردی کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی کا ابھی مکمل قلع قمع نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کوئٹہ اور چمن میں ہونے والے دھماکوں میں 21 افراد کی شہادت اور 63 افراد کے زخمی ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں واقعات میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دو شہروں میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دہشتگردی کے خلاف مسلمہ کارروائیوں کے نتیجے میں صورتحال کنٹرول میں آ چکی ہے مگر حالیہ دہشت گردی کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی کا ابھی مکمل قلع قمع نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لانا ہوں گی، عمران خان نے چند روز بعد ایران جانا تھا اور ان کے دورے سے قبل ہی ہزارہ کو نشانہ بنانا پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کلبھوشن نیٹ ورک کی باقیات موجود ہیں جن کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 788605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788605/کوئٹہ-دھماکے-پاک-ایران-تعلقات-خراب-کرنے-کی-سازش-ہے-امیر-العظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org