0
Sunday 14 Apr 2019 19:16

کوئٹہ دھماکے پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، امیر العظیم

کوئٹہ دھماکے پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کوئٹہ اور چمن میں ہونے والے دھماکوں میں 21 افراد کی شہادت اور 63 افراد کے زخمی ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں واقعات میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دو شہروں میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دہشتگردی کے خلاف مسلمہ کارروائیوں کے نتیجے میں صورتحال کنٹرول میں آ چکی ہے مگر حالیہ دہشت گردی کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی کا ابھی مکمل قلع قمع نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لانا ہوں گی، عمران خان نے چند روز بعد ایران جانا تھا اور ان کے دورے سے قبل ہی ہزارہ کو نشانہ بنانا پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کلبھوشن نیٹ ورک کی باقیات موجود ہیں جن کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 788605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش