QR CodeQR Code

تعلیم کے فروغ میں مدارس دینیہ کا کردار انتہائی اہم ہے، راغب نعیمی

14 Apr 2019 20:16

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعور سے انسان انسانیت کی منزلیں تیزی سے طے کرتا ہے، تعلیم یافتہ معاشرے کے افراد ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی، تعلیم ترقی کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا حصول تعلیم ہی سے ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں مدارس دینیہ کا کردار انتہائی اہم ہے، کامیابی اور منزل کا حصول محنت و جہد تسلسل سے ہی ممکن ہے، مدارس دینیہ کے معیار تعلیم کسی سے کم نہیں، اشاعت دین اور انسانی فلاح وبہبود کے حوالے سے مدارس کا کردار قابل قدر ہے۔ جامعہ نعیمیہ کے 67ویں سالانہ امتحانات کے موقع پر امتحانی سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے  کہا کہ تعلیم کے شعور سے انسان انسانیت کی منزلیں تیزی سے طے کرتا ہے، تعلیم یافتہ معاشرے کے افراد ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی، تعلیم ترقی کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا حصول تعلیم ہی سے ممکن ہے، علم ایک ایسا جوہر ہے جو انسان کو ظلمت و تاریکی سے نکال کر روشن شاہراہ اور بلندی تک پہنچا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد ملت کا سرمایہ ہیں، تعلیم کی اہمیت و ضرورت اس کے فوائد و ثمرات سے دنیا کے کسی ذی روح و ذی شعور کو انکار نہیں۔


خبر کا کوڈ: 788616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788616/تعلیم-کے-فروغ-میں-مدارس-دینیہ-کا-کردار-انتہائی-اہم-ہے-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org