0
Sunday 14 Apr 2019 20:53

وزیراعظم فوری کوئٹہ پہنچ کر مظلوم ہزارہ شیعہ خانوادوں کے غم میں شریک ہوں، علامہ مقصود ڈومکی

وزیراعظم فوری کوئٹہ پہنچ کر مظلوم ہزارہ شیعہ خانوادوں کے غم میں شریک ہوں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی افسوس ناک ہے، ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائی کریں، ریاست کی دوغلی پالیسی کے سبب دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، کوئٹہ کے ہزارہ شیعہ گذشتہ بیس سال سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، مگر مٹھی بھر دہشت گردوں کے آگے ریاستی ادارے بے بس نظر آتے ہیں، دہشت گرد گروہوں کی بیرونی امداد روکنا ضروری ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے کوئٹہ سانحے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اس دہشت گرد تنظیم کا پاکستان میں فعال ہونا ریاست اور نہتے عوام کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم فوری طور پر کوئٹہ پہنچ کر مظلوم ہزارہ شیعہ خانوادوں کے غم میں شریک ہوں اور سپریم کورٹ کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کا از خود نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مرحلے پر مظلومین کوئٹہ کے ساتھ ہے اور اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 788617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش