QR CodeQR Code

دہشتگرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں، گورنر بلوچستان امان اللہ خان

14 Apr 2019 20:04

لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انکے صبر، ہمت اور حو صلے کو سراہتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ گورنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت و وحشت پر مبنی تخریبی ذہنیت کا خاتمہ یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسینزئی نے کہا کہ دہشتگرد اور تخریبکار نہ صرف پاکستان اور بلوچستان کے امن و ترقی کیلئے خطرہ ہیں، بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت تمام سفاک دہشت گرودں کے خلاف بلاامتیاز سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے اتور کو ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں ہزار گنجی سبزی مارکیٹ میں شہید ہونے والے بےگناہ افراد کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر کہی۔ لواحقین کے صبر، ہمت اور حو صلے کو سراہتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ گورنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت و وحشت پر مبنی تخریبی ذہنیت کا خاتمہ یقینی بنائیں، کیونکہ دہشت گرودں اور تخریبکاروں کا کوئی دین و قوم نہیں۔ انہوں نے متعلقہ ذمہ داران پر زور دیا کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے بہترین انتظامات کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 788623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788623/دہشتگرد-نہ-صرف-پاکستان-بلکہ-پوری-انسانیت-کے-دشمن-ہیں-گورنر-بلوچستان-امان-اللہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org