0
Sunday 14 Apr 2019 22:32

ملتان، آئی ایس او کا سانحہ ہزار گنجی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، علامتی دھرنا بھی دیا

ملتان، آئی ایس او کا سانحہ ہزار گنجی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، علامتی دھرنا بھی دیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہزارہ برادری پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت علی اشتر، ڈویژنل صدر عاطف حسین اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق صدر آئی ایس او ملتان ڈویژن سلیم عباس صدیقی نے کی، مظاہرین نے حکومت اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعدازاں مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے طور پر علامتی دھرنا بھی دیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں کوئٹہ کے مظلومین کے ساتھ ہیں، کوئٹہ میں جاری دھرنے کی کاز کے ہم حامی ہیں، لیکن اس میں ملکی مفادات کے خلاف جاری زبان درازی جو کہ ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہے، اس کی ہم بالکل حمایت نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آخر ہماری حکومتیں بلوچستان کو کیوں نظرانداز کرتی ہیں، یہاں کے امن پر پے در پے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، بلوچستان میں دہشتگردوں کی نرسری اور کالعدم گروہوں کو لگام نہ دینا حکمرانوں کی نااہلی ہے، کہاں ہے نیشنل ایکشن پلان؟ ہمیں مصالحتی رویہ ترک کرتے ہوئے ملکی و قومی سلامتی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہم خانوادہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی رہنما علی اشتر نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں بلاتاخیر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور صوبے بھر میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 788629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش