QR CodeQR Code

دفعہ 370 کشمیر اور بھارت کے درمیان رشتے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، رام مادھو

15 Apr 2019 13:12

بھاجپا کے قومی جنرل سیکرٹری نے گذشتہ شام جموں کے ضلع ریاسی میں ایک انتخابی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کے لیڈران کہتے ہیں کہ اگر دفعہ 370 ہٹے گا تو کشمیر بھارت سے الگ ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے دفعہ 370 کو جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان رشتے میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے دعوٰی کیا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے جس دن دستاویز الحاق پر دستخط کئے جموں و کشمیر اسی دن بھارت کا اٹوٹ انگ بن گیا۔ رام مادھو نے گذشتہ شام جموں کے ضلع ریاسی میں ایک انتخابی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کے لیڈران کہتے ہیں کہ اگر دفعہ 370 ہٹے گا تو کشمیر بھارت سے الگ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت ایک نئی تاریخ بنا رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان رشتہ دفعہ 370 کی بدولت ہے۔

رام مادھو نے کہا کہ جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے دستاویز الحاق
پر دستخط کیا تھا اسی دن جموں و کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ انگ بن گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں شیخ عبداللہ اور جواہر لال نہرو کی دوستی سے دفعہ 370 پیدا ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کے بھارت میں مکمل انضمام میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کو ختم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی بدولت جموں و کشمیر بھارت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ یہ جموں و کشمیر اور بھارت کے رشتے میں رکاوٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 788644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788644/دفعہ-370-کشمیر-اور-بھارت-کے-درمیان-رشتے-میں-رکاوٹ-بنا-ہوا-ہے-رام-مادھو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org