0
Monday 15 Apr 2019 09:17

صوبہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

صوبہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکشن کے وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عارضی طور پر یہ چارج ڈاکٹر محمدشعیب اکبر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ شوکت علی کو یہاں سے ہٹا کر انہیں سیکرٹری زراعت تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ گریڈ اکیس کے افسر نسیم صادق کو سیکرٹری فوڈ تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ واصف خورشید کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فضیلہ اصغر کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور سائیں دتہ خالد کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے، سائیں دتہ خالد کو سابق اے سی منچن آباد مدثر عارف کھوکھر پر کرپشن ثابت ہونے کے باوجود ایکشن نہ لینے پر او ایس ڈی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اے سی منچن آباد مدثر عارف کھوکھر پر ساڑھے تین کروڑ روپے کرپشن ثابت ہوئی اور ایف آئی آر بھی کاٹی گئی۔ انہوں نے تین سو انچاس ٹرانسپورٹ چالان اور سو رجسٹریوں پر ایک فیصد کمیشن کی رقوم قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 788652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش