0
Monday 15 Apr 2019 10:56

شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چوہدری

شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جبکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10 سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا، شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جبکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے، 32 اکاؤنٹس سے بلاول بھٹو کے اخراجات سامنے آئے، ایف آئی اے نے تحقیقات میں 5 ہزار کے قریب جعلی اکاؤنٹس پکڑے جس کے ذریعے پیسے ملک سے باہر بھیجے جاتے رہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف پر بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نواز شریف تھے جبکہ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جو حدیبیہ میں تھا۔
خبر کا کوڈ : 788676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش