0
Monday 15 Apr 2019 11:09

پاکستان اور صرف پاکستان کشمیری عوام کا نصب العین ہے، مشتاق منہاس

پاکستان اور صرف پاکستان کشمیری عوام کا نصب العین ہے، مشتاق منہاس
اسلام ٹائمز۔آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان نے خودمختار کشمیر کے نظریے کا کہہ کر اپنے بزرگوں کی روحوں اور سبز ہلالی پرچم کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے لاکھوں کشمیری شہداء کی توہین کی ہے، یہ سردار عتیق کا ویژن ہے، جس پر وہ فوری قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا ایک بھی ایم ایل اے مسلم کانفرنس میں نہیں جائے گا۔ پاکستان اور صرف پاکستان کشمیری عوام کا نصب العین ہے۔ مسلم کانفرنس تین رکنی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 788683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش