QR CodeQR Code

چترال، مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق

15 Apr 2019 11:53

علی الصبح چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں سلیم خان نامی شخص کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو مہمان تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشیں برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کے دن علی الصبح دنین کے گنجان آباد گاؤں میں سلیم خان نامی شخص کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں وسیم خان ولد شکور خان دنین، تنویر خان ولد قربان خان اور اس کی والدہ سکنہ بروز گول دیہہ جاں بحق ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو عملہ کو جونہی اطلاع ملی تو ان کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہوئی اور ان تینوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کردیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو مہمان تھے۔ تنویر خان اور اس کی والدہ بروز سے آئے تھے جو سلیم خان کے ہاں کسی بچے کی مبارکباد کے سلسلے میں رُکے ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 788710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788710/چترال-مکان-پر-پہاڑی-تودہ-گرنے-سے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org