QR CodeQR Code

نصرت شہباز کی تمام رقوم میں 90 فیصد رقم جعلی اکاونٹس سے آرہی ہے، اکبر شہزاد

15 Apr 2019 12:00

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کسی کی غیر موجودگی میں ٹرائل کے حوالے سے یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ کچھ لوگ باہر موجود رہ کر قانون کی بے بسی کا مذاق اڑاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر اکبر شہزاد نے کہا ہے کہ نصرت شہباز کی تمام رقوم میں 90 فیصد رقم جعلی اکاونٹس سے آرہی ہے، اگر نیب نے اس حوالے سے تحقیقات نہ کیں تو اس سے سپریم کورٹ میں پوچھا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف خاندان سے متعلق معاملہ منی لانڈرنگ کا ہے، سلمان شہباز نے اس معاملے میں مشتاق چینی کو استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سلمان شہباز کو اکتوبر میں سوالنامہ دیا گیا، لیکن اس کے بعد وہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ بیرسٹر اکبر شہزاد نے کہا کہ شریف خاندان پر الزامات لگے ہیں، لیکن جواب پارٹی دیتی ہے اور حملہ تحریک انصاف پر کیا جاتا ہے، اس لیے حکومت نے آج جواب دیا ہے، ہماری حکومت احتساب کے نام پر ووٹ لے کرآئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی غیرموجودگی میں ٹرائل کے حوالے سے یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ کچھ لوگ باہر موجود رہ کر قانون کی بے بسی کا مذاق اڑاتے ہیں، اس حوالے سے لارجر بینچ کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔
 


خبر کا کوڈ: 788715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788715/نصرت-شہباز-کی-تمام-رقوم-میں-90-فیصد-رقم-جعلی-اکاونٹس-سے-ا-رہی-ہے-اکبر-شہزاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org