0
Monday 15 Apr 2019 16:11

خیبر پختونخوا کے60 فیصد اساتذہ اردو بھی نہیں پڑھا سکتے، حکومتی رپورٹ میں انکشاف

خیبر پختونخوا کے60 فیصد اساتذہ اردو بھی نہیں پڑھا سکتے، حکومتی رپورٹ میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ حکومتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا خیبر پختونخوا کے 60 فیصد اساتذہ اردو بھی نہیں پڑھا سکتے جس پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا نااہل اساتذہ کا کریڈٹ (ن) لیگ اور پی پی حکومتوں کو جاتاہے، جو بھی بےروزگار شخص ہوتا تھا اسے استاد بھرتی کردیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 60 فیصد اساتذہ کے اردو نہ پڑھانے کی حکومتی رپورٹ پر اساتذہ کی نااہلی پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی بھی بول پڑے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا نااہل اساتذہ کا کریڈٹ (ن) لیگ اور پی پی حکومتوں کو جاتا ہے، دونوں حکومتوں میں ماضی میں بے تحاشہ لوگوں کو بھرتی کیا گیا، جو بھی بے روزگار شخص ہوتا تھا اسے استاد بھرتی کردیا جاتا تھا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہم نے 56 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جو فرفر انگلش بولتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حقانی مدرسے کو فنڈز دینے کا فیصلہ گذشتہ حکومت نے کیا تھا، بڑے مدارس کو حکومتی سپورٹ کیلئے فنڈز دے رہے ہیں، مدارس میں پڑھنے والے بچے بھی ہمارے بچے ہیں۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ مدارس مفت تعلیم دے رہےہیں محرومی ختم کرنا چاہتے ہیں، حقانی مدرسہ بہت بڑا ہے، اسے قومی دھارے میں لا رہے ہیں۔ یاد رپے چند روز قبل وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم 2019ء کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ قوم کے بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کریں گے اور داخلہ مہم کا جائزہ لینے کیلئے خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کا خود دورہ کروں گا۔ وزیراعلٰی نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کے ساتھ مل کر اس قومی مہم کو کامیاب بنائیں، جن بچوں کے والدین ان کوسکول میں داخل نہیں کرواتے میں خود ان کو اسکول میں داخل کراؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 788760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش