QR CodeQR Code

بونیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

15 Apr 2019 16:16

پولیس کے مطابق 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ تمام افراد کو کھائی سے نکال لیا گیا ہے اور زخمی 8 افراد کو ڈگر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بونیر میں سواریوں کو لے کر جانے والی ڈاٹسن گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سواریوں کی ڈاٹسن پیر کے روز شانگلہ سے بونیر جارہی تھی کہ غازی بانڈہ کے قریب خراب سڑک کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں گرگئی۔ پولیس کے مطابق 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کو کھائی سے نکال لیا گیا ہے اور زخمی 8 افراد کو ڈگر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 788763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788763/بونیر-میں-گاڑی-کھائی-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org