0
Monday 15 Apr 2019 19:46

حکومتی نمائندے مظہر علوی کا زائرین کیساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، طالب حسین پرواز

حکومتی نمائندے مظہر علوی کا زائرین کیساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، طالب حسین پرواز
اسلام ٹائمز۔ مقدس مقامات کی زیارات کے بعد تفتان بارڈر پر آئے 6 بسوں کے قافلے کو آبائی شہروں میں مقررہ وقت پر نہ بھیجے جانے پر سینکڑوں زائرین نے حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے، اس سلسلے میں تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی زیارات کے بعد تفتان بارڈر پر آئے چھ بسوں کے قافلے میں شامل مرد و خواتین اور معصوم بچے شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ تفتان بارڈ پر حکومتی نمائندے مظہر علوی کا زائرین کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی افسوسناک ہے، جس پر حکومت کو نوٹس لینا چاہیئے، کیونکہ اس نے اعلان کیا تھا کہ کانوائے میں شامل ہونے والے 15 اپریل تک پہنچ جائیں، لیکن اب مظہر علوی نے 13 اپریل کو ایک کانوائے بجھوا دیا لیکن جس کانوائے میں شامل زائرین کو ان کے آبائی شہروں میں بھیجنے کا جو وعدہ کیا گیا، اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اگر انہیں بروقت ان کے آبائی شہروں میں بھیجنے پر عملدر آمد ہوتا تو وہ اپنے آبائی شہروں میں بروقت پہنچ کر شب برات کی عبادات آرام سے کرتے، اس سلسلے میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مرکزی سینیئر نائب صدر آغا مسرت سے بذریعہ فون بات چیت ہوئی ہے، جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتان بارڈر پر آئے کانوائے کو جلد از جلد ان کے آبائی شہروں میں بھیجنے کے لئے وہ اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی امید ظاہر کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 788770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش