QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس

عمران خان کیجانب سے حکومتی اور پارٹی ترجمان کو بغیر تیاری کے ٹاک شوز پر نہ جانیکی ہدایت

15 Apr 2019 16:47

اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی اور اقدامات پر ترجمانوں کو متواتر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں فواد چوہدری، یوسف بیگ، ندیم افضل اور فردوس عاشق اعوان پر مشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، 4 رکنی میڈیا ٹیم حکمت عملی پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو وزارتوں کی کارکردگی عوام تک پہنچانے اور حکومتی اور پارٹی ترجمان کو بغیر تیاری کے ٹاک شوز پر نہ جانے کی ہدایت کردی، جبکہ وزارتوں کی کارکردگی اور اقدامات پر ترجمانوں کو متواتر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری، یوسف بیگ مرزا، ندیم افضل چن و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومت کی میڈیا حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا اور وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو وزارتوں کی کارکردگی عوام تک پہنچانے اور حکومتی اور پارٹی ترجمان کو بغیر تیاری کے ٹاک شوز پر نہ جانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی اور اقدامات پر ترجمانوں کو متواتر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں فواد چوہدری، یوسف بیگ، ندیم افضل اور فردوس عاشق اعوان پر مشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، 4 رکنی میڈیا ٹیم حکمت عملی پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

یاد رہے 29 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، جس میں نومبر 2018ء سے اب تک کی کابینہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس ضمن میں کابینہ میں شامل تمام وزیروں کو متعلقہ محکموں کی تیاری کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، وزارتوں کو رپورٹ پر بریفنگ کے لئے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا، جس کے بعد وزیر اعظم وزراء سے سوال جواب بھی کریں گے۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی پر نظرثانی کا انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے پانچ وفاقی وزارتوں کے قلمدانوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ، داخلہ اور پٹرولیم کے وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 788774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788774/عمران-خان-کیجانب-سے-حکومتی-اور-پارٹی-ترجمان-کو-بغیر-تیاری-کے-ٹاک-شوز-پر-نہ-جانیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org