QR CodeQR Code

ہنزہ میں 21 اپریل کے بعد پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی ہو گی

15 Apr 2019 18:14

ضلعی انتظامیہ اور تحفظ ماحولیات کے سرکاری ادارے نے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرتے ہوئے کپڑے اور کاغذ کے تھیلے متعارف کرا دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہنزہ میں 21 اپریل سے پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابند ی ہو گی، ضلعی انتظامیہ اور تحفظ ماحولیات کے سرکاری ادارے نے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرتے ہوئے کپڑے اور کاغذ کے تھیلے متعارف کرا دیئے ہیں، ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے تمام دکانداروں کو اکیس اپریل سے قبل سٹاک ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، پابندی کا اطلاق سیاحوں پر بھی ہو گا۔ پلاسٹک کے تھیلوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی اور مضر اثرات کے پیش نظر انتظامیہ نے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت متبادل آپشن متعارف کرا دیا ہے۔ ادھر بلتستان ریجن میں ابتدائی طور پر ضلع کھرمنگ کو بھی پلاسٹک فری ضلع بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 788781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788781/ہنزہ-میں-21-اپریل-کے-بعد-پلاسٹک-تھیلوں-پر-مکمل-پابندی-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org