QR CodeQR Code

پاکستانی معیشت بتدریج شدید مہنگائی کی طرف بڑھنے لگی

15 Apr 2019 20:40

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2019ء میں مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملکی معیشت آہستہ آہستہ شدید مہنگائی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جولائی تا مارچ مالی سال 2019ء میں مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد ہونے کا امکان ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2019ء میں مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے، مہنگائی کی 8 فیصد شرح قابل برداشت رہے گی، اگر حکومت راست اقدام کرے اور قابل عمل پالیسیاں بنائے اور ان پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمت قابل برداشت ہے، جو صرف مارچ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ رمضان میں بھی مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 788793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788793/پاکستانی-معیشت-بتدریج-شدید-مہنگائی-کی-طرف-بڑھنے-لگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org