0
Monday 15 Apr 2019 23:13

چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیئے

چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیئے
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیے۔ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں شریف فیملی کے کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو طلب کرنے کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے گھر پر سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے جو آج ہی شریف فیملی کو بھجوائے جائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی خود کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس موقع پر چیرمین نیب نے کہا کہ نیب خواتین کے تقدس، حرمت، عزت اور چار دیواری پر مکمل یقین رکھتا ہے اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے اور دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون اور آئین پاکستان کو مدنظر رکھ کر اپنا کام کرتا ہے، نیب کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں تاہم تمام میگا کرپشن کیسز کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 788820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش