QR CodeQR Code

پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن 15 گھنٹے سے جاری، 5 دہشتگرد ہلاک

16 Apr 2019 07:37

وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کیمطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے، پولیس کے اور فورسز کے مکان میں داخل ہونے پر دوبارہ فائرنگ کی گئی اور 3 راکٹ لانچر فائر کئے گئے جواب میں پولیس نے آر پی جی سیون راکٹ لانچر بھی فائر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حیات آباد فیز 7 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو 15 گھنٹے سے زائد گزر گئے ہیں تاہم اب تک مکان کو کلئیر نہیں کیا جاسکا۔ پشاور پولیس نے گذشتہ رات انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حیات آباد میں واقع 3 منزلہ مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی، آپریشن کے دوران مکان میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن میں پولیس کو سکیورٹی فورسز کی مدد بھی حاصل ہے۔ عمارت کے نیچے کے دونوں حصے کلیئر کردیئے گئے ہیں اور اوپر کے حصے میں دہشت گردوں کی مزاحمت جاری ہے۔
Police incounter in peshawer
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او پشاور بھی آپریشن زون میں موجود ہیں۔
peshawer police constable Qamer
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ حیات آباد فیز 7 میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے کر علاقے کا محاصرہ کرلیا، اطلاعات ہیں کہ 6 سے 7 دہشت گرد گھر میں موجود ہیں۔
Police incounter in peshawer 2
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے، پولیس کے اور فورسز کے مکان میں داخل ہونے پر دوبارہ فائرنگ کی گئی اور 3 راکٹ لانچر فائر کئے گئے جواب میں پولیس نے آر پی جی سیون راکٹ لانچر بھی فائر کیا ہے۔
Police incounter in peshawer 3


خبر کا کوڈ: 788839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788839/پشاور-میں-دہشتگردوں-کیخلاف-آپریشن-15-گھنٹے-سے-جاری-5-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org