QR CodeQR Code

لاہور، امام کعبہ آج بادشاہی مسجد میں نماز مغرب پڑھائیں گے

16 Apr 2019 08:30

صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے محکمہ اوقاف، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے افسران کے ہمراہ بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور نماز مغرب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنائیں، نماز کی ادائیگی کیلئے آنیوالوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرِ اوقاف سید سعیدالحسن شاہ کا بادشاہی مسجد کا دورہ، امام کعبہ کی آمد کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ امام کعبہ عبداللہ عواد الجہانی آج  بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کرائیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے محکمہ اوقاف، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کے ہمراہ بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور نماز مغرب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنائیں، نماز کی ادائیگی کیلئے آنیوالوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی نمازیوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔ انہوں نے مسجد کے اطراف میں لائٹس میں بھی اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 788841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788841/لاہور-امام-کعبہ-آج-بادشاہی-مسجد-میں-نماز-مغرب-پڑھائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org