0
Tuesday 16 Apr 2019 08:50

پنجاب یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ، ہاسٹلز خالی کروا لئے گئے

پنجاب یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ، ہاسٹلز خالی کروا لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں مبینہ طور پر اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے طالبعلم ابوبکر کے اغواء کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ تمام ہاسٹلز خالی کروا لئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کو فوری طور پر ہاسٹلز کے کمرے خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلباء تنظیموں میں ممکنہ تصادم کے پیش نظر ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ہاسٹل سے طالبعلم کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں اغواء کاروں نے رومالوں سے منہ ڈھانپ رکھے ہیں تاہم پولیس نے علی، مظہر، وجاہت، اسامہ شعیب سمیت دیگر 15 طلباء کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اغواء کرنیوالوں میں اسامہ، ذیشان اور شعیب شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ابوبکر کو بھی بازیاب کروا لیا جائے گا۔ ادھر طلباء ساتھی طالبعلم کے اغواء پر سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ابوبکر کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 788843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش