0
Tuesday 16 Apr 2019 11:00

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو بڑا معاشی پیکج دے رہی ہے، راجہ جلال

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو بڑا معاشی پیکج دے رہی ہے، راجہ جلال
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی کو بڑا معاشی پیکج دے رہی ہے، ہم نے وفاق کو خطے کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران پیکج کا اعلان ہو گا، سکردو میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ جلال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر عوام کو فائدے پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، جی بی میں ہم مزید نئے اضلاع بنائیں گے، عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم علاقائی مسائل کے حل پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، منفی سیاست علاقے کو تباہ کر کے رکھ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 788849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش