QR CodeQR Code

سنٹرل جیل سرینگر میں صورتحال پھر کشیدہ، قیدیوں کی آج سے بھوک ہڑتال شروع

16 Apr 2019 12:15

جیلوں میں نظربند سیاسی قیدیوں کے گھر والوں نے بتایا کہ ان کے عزیز ان سے ملنے سے کتراتے ہیں، جس پر انہوں نے تشویش ظاہر کی اور کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہورہا ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ باوثوق ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سنٹرل جیل میں قیدیوں نے آج سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ انہوں نے جیل حکام پر سنگین نوعیت کے الزامات عاید کئے اور کہا کہ 5 اپریل کے واقعے کے بعد جیل حکام کا طرز عمل قیدیوں کے تئیں جارحانہ نوعیت کا بن گیا ہے اور قیدیوں کو جیل مینول کے تحت دی جانے والی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور ان کو زبردست ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کیا جارہا ہے۔ ادھر جیلوں میں نظربند سیاسی قیدیوں کے گھر والوں نے بتایا کہ ان کے عزیز ان سے ملنے سے کتراتے ہیں، جس پر انہوں نے تشویش ظاہر کی اور کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہورہا ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 788876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788876/سنٹرل-جیل-سرینگر-میں-صورتحال-پھر-کشیدہ-قیدیوں-کی-ا-ج-سے-بھوک-ہڑتال-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org