0
Tuesday 16 Apr 2019 12:59

کینیڈا : فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک

کینیڈا : فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔  کینیڈا کے علاقے پینٹیکن میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ کینیڈین پولیس کے ایک بیان کے مطابق تین مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے اور تمام واقعات 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آئے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پینٹیکن میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل کچھ دوری پر ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ایک، ایک گھنٹے کے وقفے سے فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے تینوں واقعات ٹارگٹڈ کارروائی تھے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی تحقیقات کےدوران 60 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رہے گا تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ مقامی پولیس افسر ٹیڈ دی جیگر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے جب کہ ملزم کا مقصد بھی اب تک سامنے نہیں آ سکا۔
خبر کا کوڈ : 788893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش