QR CodeQR Code

صدر مملکت کا دورہ کوئٹہ, گورنر اور وزیراعلٰی سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر غور

16 Apr 2019 12:44

صدر مملکت نے کہا کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، امن ملک و قوم کی ضرورت ہے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے وفاق صوبائی حکومت کیساتھ ہے، دھرنے کا پرامن اختتام باعث اطمینان ہے، ملک دشمن عناصر کی پاکستان کی ترقی کیخلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منگل کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ میں سانحہ ہزار گنجی کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرینگے۔ دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یسٰین زئی اور وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امن ملک و قوم کی ضرورت ہے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے، دھرنے کا پرامن اختتام باعث اطمینان ہے، ملک دشمن عناصر کی پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 788912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788912/صدر-مملکت-کا-دورہ-کوئٹہ-گورنر-اور-وزیراعل-ی-سے-ملاقات-امن-امان-کی-صورتحال-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org