QR CodeQR Code

مہنگائی اور بیروزگاری پر لوگ تبدیلی سرکار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں، اظہر اقبال حسن

16 Apr 2019 14:06

ملتان میں عوامی رابطہ مہم کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کی اسکی دہلیز پر ہو، پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی، فلاحی اور پرامن ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کارکنان نئے عزم، جوش اور ولولے کے ساتھ عوام الناس تک پہنچ رہے ہیں، بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں آنے اور پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں، غربت، مہنگائی و بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر دکھ دی ہے، جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو انصاف کی فراہمی اس کی دہلیز پر ہو، پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں تھانہ چوک پر لگائے گئے دعوتی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی، ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، ضلعی سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بہاولپور سید ذیشان اختر، ضلعی سیکرٹری جنرل عرفان انجم، امیر ضلع لودھراں سید وحید احمد، امیر شہر لودھراں ڈاکٹر محمد طاہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہر اقبال حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران اپنے اللوں تللوں میں مصروف ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل حقیقی تبدیلی میں ہے، چہروں کی تبدیلی پاکستان کے مسائل کا قطعاً حل نہیں۔


خبر کا کوڈ: 788913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788913/مہنگائی-اور-بیروزگاری-پر-لوگ-تبدیلی-سرکار-کیخلاف-سڑکوں-آنے-کیلئے-تیار-ہیں-اظہر-اقبال-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org