0
Tuesday 16 Apr 2019 18:16

امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہیت بدلنا چاہتا ہے، مائیک پمپیو

امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہیت بدلنا چاہتا ہے، مائیک پمپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اپنی ایک تقریر کے دوران کہا کہ ہم ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈال رہے ہیں، تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہیت کو تبدیل کرسکیں اور اطمینان حاصل کر لیں کہ ایران بھی دوسرے ممالک کی طرح عام ملک بن جائے اور دنیا میں دہشتگردی کو فروغ نہ دے۔ مائیک پمپیو کا کہنا تھا کہ امریکی اقدار کو فروغ دینا امریکی وزارت خارجہ کی ذمہ داریوں میں سے ہے جبکہ ہماری اقدار جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کا احترام ہے، جس کی خاطر ہم نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو "تل ابیب" سے "یروشلم" (قدس شریف) منتقل کیا اور ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالانے کی سیاست اپنائی ہے جبکہ یہ سیاست ایران کے اپنے رویئے کو بدلنے تک جاری رہے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 788945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش