0
Tuesday 16 Apr 2019 18:36

کراچی، دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی

کراچی، دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دارالصحت اسپتال کی مجرمانہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی۔ کراچی میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایا کہ نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، آکسیجن ہٹا دی گئی ہے اور نالی کے ذریعے فیڈ کرائی گئی ہے، آج صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے، سوجن ختم ہونے پر پتہ چلے گا کہ دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے اور آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، نشوا کے والد نے عوام سے بچی کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال دارالصحت کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگا دیا، جس کے نتیجے میں وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بچی کو علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچی کے والد کو نتائج کی دھمکیاں دینے والے ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 788949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش