QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا پيشہ ور گداگروں سے نمٹنے کا فيصلہ

16 Apr 2019 20:25

وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ پیشہ ورانہ گداگر بچوں اور خواتین کا استحصال کر رہے ہیں، پیشہ ورانہ گداگروں کو جیلوں میں بھیجا جائے، جبکہ بچوں کو متعلقہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں داخل کرایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پیشہ ور گداگروں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلٰی محمود خان نے قانون سازی کی  ہدایت کردی۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلٰی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ پیشہ ور گداگروں سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کی جائے اور قانون کو فوری حتمی شکل دے کر کابینہ کے سامنے رکھا جائے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ پیشہ ورانہ گداگر بچوں اور خواتین کا استحصال کر رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ گداگروں کو جیلوں میں بھیجا جائے جبکہ بچوں کو متعلقہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں داخل کرایا جائے۔ محمود خان نے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت کی ہے کہ بھیگ مانگنے والے بچوں کا علاج اور ان کی تربیت کیلئے لائحہ عمل پیش کرے جبکہ متعلقہ محکمے گداگروں کے منظم گروہ کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کریں۔


خبر کا کوڈ: 788978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788978/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-پيشہ-ور-گداگروں-سے-نمٹنے-فيصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org