QR CodeQR Code

پشاور میں ڈاکٹروں کا احتجاج، انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا

16 Apr 2019 20:39

ایل آر ایچ اور ایچ ایم سی کی انتظامیہ کیجانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں کسی کو غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دی جائیگی، ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹروں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ہڑتال کے پیش نظر سکیورٹی کو سخت کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ریفارمز کیخلاف ڈاکٹروں نے کل بروز بدھ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ہسپتالوں کی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تمام سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی تاکہ مریضوں کو کسی قسم مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں کسی کو غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہڑتال کے پیش نظر سکیورٹی کو سخت کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 788980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788980/پشاور-میں-ڈاکٹروں-کا-احتجاج-انتظامیہ-نے-کارروائی-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org