QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے، گورنر سندھ

16 Apr 2019 20:54

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کوئی بھی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا، سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خود آکر ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں، 76 کروڑ روپے ڈیم کیلئے اعلان ہوئے تھے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیم کیلئے 76 کروڑ روپے اعلان ہوئے تھے، اعلان کے بعد بہت سے لوگ پیسے نہیں دیتے، کل بھی ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے آئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کوئی بھی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا، سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے، پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈز کیلئے تقریب میں جو رقم ملی، وہ جمع کرائی گئی، پیپلز پارٹی والے خود آکر بھی جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتی ہے، ڈیم فنڈز کیلئے تقریبا 70 کروڑ روپے کے چیکس جمع کرائے تھے۔


خبر کا کوڈ: 788982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788982/پیپلز-پارٹی-وفاق-کے-ساتھ-نہیں-چلنا-چاہتی-نہ-چلے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org