QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ نے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ 22 سال بعد نمٹا دیا

16 Apr 2019 20:58

ملزمان نے 1997ء میں پانی کے تنازعہ پر مخالف گروہ پر حملہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ 22 سال بعد نمٹا دیا، 2 ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ 22 سال بعد نمٹا دیا گیا۔ عدالت نے 2 ملزمان نذیر اور دلاور کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کر دی۔ ماتحت عدالت نے 2 ملزمان کو پھانسی، 3 کو عمرقید کی سزا سنائی تھی، ملزمان ڈاکٹر عبدالجلیل، علی اصغر اور غلام علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے 1997ء میں پانی کے تنازعہ پر مخالف گروہ پر حملہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 788983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788983/سندھ-ہائیکورٹ-نے-4-افراد-کے-قتل-کا-مقدمہ-22-سال-بعد-نمٹا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org