QR CodeQR Code

ریلوے مسافروں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، منشیات برآمد ہونیکا انکشاف

16 Apr 2019 21:06

رپورٹ کے مطابق 2014ء سے 2018ء کے درمیان ریلوے پولیس نے مسافروں کے سامان سے 1642 ریوالور اور پستول برآمد کیے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران کارروائیوں میں ریلوے پولیس نے 822 رائفلز اور گنز، 10 کلاشنکوف، 370 میگزین، 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں۔


اسلام ٹائمز۔ جرائم پیشہ افراد ریلوے مسافروں کا روپ دھارنے لگے، پانچ سالوں میں ریلوے پولیس کی طرف سے اسلحہ اور منشیات کیخلاف کاروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ریلوے پولیس کی رپورٹ کے مطابق 2014ء سے 2018ء کے درمیان ریلوے پولیس نے مسافروں کے سامان سے 1642 ریوالور اور پستول برآمد کیے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران کارروائیوں میں ریلوے پولیس نے 822 رائفلز اور گنز، 10 کلاشنکوف، 370 میگزین، 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں۔ رپورٹ کے مطابق متعدد کارروائیوں میں تین کاربائنز اور 30 چاقو برآمد کیے گئے۔

گزشتہ پانچ سال میں کاروائیوں کے دوران ریلوے پولیس نے تین ہزار کلو کے لگ بھگ منشیات قبضے میں لیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوے مسافروں سے 108 کلو سے زائد افیون، 622 کلو چرس، 21 کلو سے زائد ہیروئن، 429 کلو بھنگ برآمد کی گئی۔ ریلوے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مسافروں کے سامان سے 990 بوتلیں شراب برآمد کیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے پولیس کی دو ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جن پر بھرتیوں سے ریلوے پولیس کی کارگردگی مزید بہتر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 788984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788984/ریلوے-مسافروں-سے-بڑی-تعداد-میں-اسلحہ-منشیات-برآمد-ہونیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org