0
Tuesday 16 Apr 2019 21:08

ہم مغرب سے بہت متاثر ہیں اور اسلامی تعلیمات کو بھلائے بیٹھے ہیں، چیف آف دی نیول اسٹاف

ہم مغرب سے بہت متاثر ہیں اور اسلامی تعلیمات کو بھلائے بیٹھے ہیں، چیف آف دی نیول اسٹاف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ہم مغرب سے بہت متاثر ہیں اور اسلامی تعلیمات کے بھلائے بیٹھے ہیں، 500 سو سال قبل مسلمان پوری دنیا پر حکومت کررہے تھے، لیکن آہستا آہستا یہ سلسلہ ختم ہوتا گیا، آج کا نوجوان پاکستان کی آئیڈیالوجی سے واقف نہیں ہے، جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کے بیچ 2017-18ء کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر نیول چیف نے اپنی دختر سمیت پاس ہونے والے 144 گریجویٹ ڈاکٹرز میں اسناد تقسیم کئے۔ تقریب سے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اجمل خان، اے آئی ڈی ایم کے پرنسپل ڈاکٹر محمد حسنین ساکرانی اور کراچی یونیورسٹی کی ڈین پروفیسر نرگس انجم نے بھی خطاب کیا۔

نیول چیف نے طلباء اور اْن کے والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ کانووکیشن کا موقع طلباء کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیوںکہ یہ انکی تعلیم کی کامیاب تکمیل اور پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات کا غماز ہے جس کا دارومدار انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے گریجویٹ ہونے والے طلباء کو کہا کہ وہ بہترین کردار اور زندگی میں مثبت سوچ رکھیں اور قومی مفادات کے لئے ذاتی مفاد کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آفاقی علم کو دنیاوی علم پر فوقیت دینی چاہیئے، ان دونوں کے امتزاج سے دانائی حاصل ہوتی ہے، معاشرے کے غلط معیارات کے بجائے ایسے اقدامات اپنانے چاہئیں جن سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہو۔
خبر کا کوڈ : 788985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش