0
Tuesday 16 Apr 2019 23:01

چین نے سی پیک پر بھارت کے بےجا اعتراض کو مسترد کردیا

چین نے سی پیک پر بھارت کے بےجا اعتراض کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارت کے سی پیک پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ نے بھارت کے پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتراضات کو بہانہ بنا کر ’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘ کے ہونے والی دوسرے اجلاس میں شرکت سے انکار کے عمل کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے بھارت کو جلد بازی میں فیصلہ کرنے سے باز رہنے کا کہا ہے۔ بھارت نے 2017ء میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے پہلے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کنگ کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ بی آر آئی ایک معاشی پروجیکٹ ہے جس میں جنوب ایشیائی، خلیجی ممالک اور یورپی ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہو جائیں گے اور تجارتی فوائد حاصل کریں گے۔ اس پروجیکٹ کا کسی بھی زمینی تنازع یا ملکیت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اس لیے بھارت اپنی بےجا ضد چھوڑ دے۔

واضح رہے کہ چین میں 25 اپریل سے 27 اپریل کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا دوسرا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان، ترکی اور روس کے سربراہان سمیت 40 ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی پیک پر بلاجواز اعتراض کی آڑ میں اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
خبر کا کوڈ : 788992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب