0
Tuesday 16 Apr 2019 23:10

پاکستان کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کے بعد ہمارے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا، چینی سفیر

پاکستان کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کے بعد ہمارے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا، چینی سفیر
اسلام ٹائمز۔ چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث چینی سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ چینی سفیر یاؤجنگ کی قیادت میں چائنیز سرمایہ کاروں اور تاجروں نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، باہمی تعاون اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے چینی سفیر کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کے بارے میں اقدامات سے متعلق بتایا کہ چین پاکستان کا قابل بھروسہ دوست ہے، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ چینی سرمایہ کار اور تاجر موجودہ سرمایہ کاردوست ماحول سے استفادہ کر سکتے ہیں اور پاکستان کے زرعی، ہاؤسنگ، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ چینی سفیر نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ چین سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی، تجارتی اور اسٹریٹجک تعاون کو فروغ ملے گا، چینی سرمایہ کار پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث چائنیز سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ یاؤجنگ نے کہا کہ چین سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، سی پیک پاکستان اور چین میں خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 788995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش