0
Wednesday 17 Apr 2019 02:51

شریف فیملی کے تمام افراد کو عدالتوں کاسامنا کرنا چاہیئے، نفیسہ شاہ

شریف فیملی کے تمام افراد کو عدالتوں کاسامنا کرنا چاہیئے، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے تمام افراد کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے لیکن حیرت تحریک انصاف پر ہے جو ایسے عمل کررہی ہے جیسے بالکل صاف ہیں، تحریک انصاف کی بنیاد ہی منی لانڈرنگ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ شریف فیملی کے بارے میں تو ڈسکس کیا جارہا ہے لیکن تحریک انصاف میں جو گرد و غبار ہے اس پر ٹاک شوز کیوں نہیں ہوتے؟ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے معاملات میڈیا پر کیوں نہیں آتے؟ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سولہ ہزار ایکڑ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، پرویز مشرف سے پہلے کے ان کے اثاثے دیکھ لیں تو زمین آسمان کا فرق نظر آتا ہے، یہ دہر امعیار کیوں روا رکھا جارہا ہے، جب حکومت بے نامی اکاﺅنٹس کو مسترد کرتی ہے تو پھر یہ ایمنسٹی کا کیا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے تمام افراد کو عدالتوں کاسامنا کرنا چاہیئے لیکن حیرت تحریک انصاف پر ہے جو ایسے عمل کر رہی ہے جیسے بالکل صاف ہیں، تحریک انصاف کی بنیاد ہی منی لانڈرنگ ہے، بنی گالا پر بھی ایک جے آئی ٹی بننی چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 789004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش