QR CodeQR Code

چلی میں طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

17 Apr 2019 07:37

حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے نزدیکی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑا اور ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر ایک گھر پر گر گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ چلی حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے نزدیکی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑا اور ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر ایک گھر پر گر گیا، گرنے پر طیارے میں آگ لگی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا، ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ سمیت دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں، حادثے کے وقت گھر میں کوئی فرد موجود نہیں تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 789008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789008/چلی-میں-طیارہ-گر-کر-تباہ-6-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org