0
Wednesday 17 Apr 2019 09:02

پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، امام کعبہ

پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، امام کعبہ
اسلام ٹائمز۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کی جامعہ اشرفیہ آمد، امام کعبہ نے نماز عشاء کی امامت کرائی، سینکڑوں شہریوں نے ان کی امامت میں نمازِعشاء ادا کی۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد کی جامعہ اشرفیہ آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ امام کعبہ جامعہ اشرفیہ پہنچے تو ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔ مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی نے انکو خوش آمدید کہا۔ اس کے علاوہ حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، حافظ زبیر حسن، حافظ محمد اسد اشرفی، مولانا فہیم الحسن تھانوی، حافظ مجیب الرحمان انقلابی، مولانا عمران رشید، حافظ ہارون رشید، مفتی محمد ذاکر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
 
نماز کے بعد امام کعبہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، عربی اور عجمی میں کوئی فرق نہیں، سعودی پاکستانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ پر فرض ہے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو متحد کر دے اور مسلمانوں کو پریشانیوں اور مسائل سے نکالے۔ امام کعبہ نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی حرمین شریفین کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے بچائے۔
 
خبر کا کوڈ : 789009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش