QR CodeQR Code

سانحہ کوئٹہ: شیعہ علماء کونسل کا 19 اپریل کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

17 Apr 2019 11:44

ایس یو سی کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں جبکہ خطبات جمعہ میں علماء دہشتگردی کے اس افسوسناک سانحہ پر آواز احتجاج بلند کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے زیراہتمام 19 اپریل بروز جمعة المبارک سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اور شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں جبکہ خطبات جمعہ میں علماء دہشتگردی کے اس افسوسناک سانحہ پر آواز احتجاج بلند کرکے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے کیساتھ ریاستی اداروں کی توجہ مبذول کروائیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 789055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789055/سانحہ-کوئٹہ-شیعہ-علماء-کونسل-کا-19-اپریل-کو-یوم-احتجاج-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org