0
Wednesday 17 Apr 2019 12:07

امام کعبہ کی وزیراعلٰی پنجاب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

امام کعبہ کی وزیراعلٰی پنجاب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کی وزیراعلٰی آفس آمد، وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ امام کعبہ کہتے ہیں کہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے دل پاکستان کیلئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ قبل ازیں امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کے ایوان وزیراعلٰی پہنچنے پر وزیراعلٰی پنجاب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےعوام اور حکومت سعودی عرب سے تعلقات کو بےحد اہمیت دیتے ہیں۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بےپناہ محبت اور پیار ملا، امام کعبہ نے کہا کہ انہوں نے قرآن پاک پاکستانی استاد سے حفظ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ امام کعبہ نے تلاوت قرآن پاک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، پاکستان، سعودی عرب کی ترقی اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، حافظ طاہر اشرفی، وزیر اوقاف سید سعیدالحسن اور امام کعبہ کے وفد کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 789063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش