0
Wednesday 17 Apr 2019 12:17

محبت اور امن کا پیغام لیکر واپس جا رہا ہے، امام کعبہ سعودی عرب روانہ

محبت اور امن کا پیغام لیکر واپس جا رہا ہے، امام کعبہ سعودی عرب روانہ
اسلام ٹائمز۔ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بنعواد الجہنی ائیرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے۔ امام کعبہ کو ائیرپورٹ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رخصت کیا۔ اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وزیر اوقاف پیر سعید الحسن بھی موجود تھے۔ امام کعبہ کو سخت سکیورٹی کے حصار میں پی سی ہوٹل سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لایا گیا۔ روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بہت پیار ملا، پاکستان اور سعودی عرب دوست ممالک ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان سے محبت اور امن کا پیغام لیکر واپس سعودی عرب جا رہا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 789071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش