QR CodeQR Code

قبائلی علاقوں کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل

17 Apr 2019 13:02

2 مئی سے 4 مئی تک مانیٹرنگ ٹیموں کو ٹریننگ دی جائیگی، جبکہ ماسٹر ٹرینرز 10 جون سے 16 جون تک پریزائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کو تربیت دینگے اسی طرح 17 سے 23 جون تک پولنگ افسران کو ٹریننگ دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق 16 نشستوں پر الیکشن جون کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں کی 16 نشستوں کے انتخابی عملہ کی ٹریننگ کا شیڈول طے کرلیا، جس کے تحت 19 اپریل سے 26 اپریل تک 57 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو تربیت دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 23 اپریل سے 30 اپریل تک 74 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی، جس کے بعد پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کو مرحلہ وار ٹریننگ دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 مئی سے 4 مئی تک مانیٹرنگ ٹیموں کو ٹریننگ دی جائے گی، جبکہ ماسٹر ٹرینرز 10 جون سے 16 جون تک پریزائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کو تربیت دیں گے اسی طرح 17 سے 23 جون تک پولنگ افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 5 اپریل کو قبائلی علاقے جمرود میں جلسے سے خطاب کیا تھا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ 1948ء میں قبائلی عوام نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا، قبائلیوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، انہیں نقل مکانی کرنا پڑی، قبائلیوں نے کن مشکلات کا سامنا کیا، اس بات سے بخوبی واقف ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا معاشی راہداری بنائیں گے تاکہ خیبر کے لوگوں کو روزگار ملے، آپ میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی کہ فاٹا کا انضمام نہ ہو مگر نوجوانوں کو اب اپنے مستقبل کیلئے کھڑے ہونا ہے۔


خبر کا کوڈ: 789099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789099/قبائلی-علاقوں-کی-16-صوبائی-نشستوں-پر-انتخابات-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org