0
Wednesday 17 Apr 2019 13:08

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار اور سرد

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار اور سرد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار اور کہیں سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، حویلیاں، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بارش سے جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے، بارش کا سلسلہ آئندہ 36 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ ملکہ کوہسار مری میں موسم سہانا اور سرد ہوگیا، ہلکی بارش سے درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اٹک سمیت ضلع بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، دریائے سندھ اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جبکہ بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اوکاڑہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ رات وقفے وقفے سے جاری ہے، ہلکی بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 789100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش