0
Wednesday 17 Apr 2019 17:21

سینٹرل جیل میں قیدیوں کے تئیں طرز عمل افسوسناک ہے، اشرف صحرائی

سینٹرل جیل میں قیدیوں کے تئیں طرز عمل افسوسناک ہے، اشرف صحرائی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سینٹرل جیل سرینگر میں انتظامیہ کی طرف سے پیدا کردہ سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے وہاں قیدیوں کے ساتھ جیل حکام کی طرف سے سختی برتنے کو انتقام گیری قرار دیا ہے۔ سرینگر سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے جیل حکام کا قیدیوں کے تئیں طرز عمل انتہائی جارحانہ ہے اور جیل مینول کے مطابق حاصل شدہ سہولیات سے قیدیوں کو محروم رکھا گیا ہے۔ محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی غرض سے آئے لوگوں کے ساتھ بھی سختی برتی جارہی ہے اور ان کے اہل خانہ کو قیدیوں کے ساتھ ملاقات کرنے میں بھی زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش