QR CodeQR Code

پشاور، آرمی پبلک سکولوں میں معذور قبائلی طلباء کیلئے 10 فیصد کوٹہ کا اعلان

17 Apr 2019 16:21

لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کیلئے پشاور میں دفتر کھولنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور تنظیم کیلئے 10 لاکھ روپے اور آرمی پبلک سکولوں میں معذور قبائلی طلباء کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سے صدر عرفان اللہ جان کی سربراہی میں فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی اضلاع کے معذوروں کی تعلیم، صحت، فلاح و بہبود اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے وفد کو یقین دلایا کہ دہشت گردی میں زخمی اور معذور ہونے والے افراد کے سی ایم ایچ میں علاج سے متعلق آرمی چیف سے بات کریں گے جبکہ مصنوعی ہاتھ پاؤں اور دیگر آلات کی فراہمی کیلئے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کیلئے پشاور میں دفتر کھولنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور تنظیم کیلئے 10 لاکھ روپے اور آرمی پبلک سکولوں میں معذور قبائلی طلباء کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مالی امداد کی فراہمی اور دیگر اعلانات کیلئے کورکمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عرفان اللہ جان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود قبائلی اضلاع کے عوام کی ترقی میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 789148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789148/پشاور-آرمی-پبلک-سکولوں-میں-معذور-قبائلی-طلباء-کیلئے-10-فیصد-کوٹہ-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org