QR CodeQR Code

عدالتی فیصلے کی آڑ لیکر سندھ حکومت سے پولیس کے اختیارات لے لئے گئے، سعید غنی

17 Apr 2019 18:13

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پولیس میں تقرری اور تبادلے سب وفاق کے پاس ہیں، جس سے محکمہ پولیس میں بحران آرہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کی آڑ لے کر سندھ حکومت سے پولیس کے اختیارات لے لئے گئے، پولیس کے اختیارات دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی صوبائی حکومت کے ماتحت ہونا چاہیئیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مستونگ میں جان بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں پولیس کے کچھ دل خراش واقعے ہوئے، لیکن محکمہ پولیس کو صوبائی حکومت سے لاتعلق کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر سیاسی دباؤ نہیں ہونا چاہیئے اور نہ پولیس پر سیاسی کنٹرول ہونا چاہیئے، عدالت کا فیصلہ اچھا ہے، تو اس کا اطلاق تمام صوبوں پر ہونا چاہیئے، صرف پی پی پی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے، پولیس کے اختیارات دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی صوبائی حکومت کے ماتحت ہونے چاہیئیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ رینجرز اور پولس میں زمین آسمان کا فرق ہے، ان کا موازنہ کرنا درست نہیں ہے، اگر ہمیں اپنا من پسند آئی جی ہی لانا ہوتا، تو نہ اے ڈی خواجہ اور نہ ہی کلیم امام کو آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات کرتے، پولیس میں تقرری اور تبادلے سب وفاق کے پاس ہیں، جس سے محکمہ پولیس میں بحران آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں سندھ حکومت ان حالات کو درست کر سکتی ہے، ہم سے جواب طب کیا جاتا ہے لیکن ہم بےبس ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 789176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789176/عدالتی-فیصلے-کی-آڑ-لیکر-سندھ-حکومت-سے-پولیس-کے-اختیارات-لے-لئے-گئے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org