0
Wednesday 17 Apr 2019 18:25

ہزارہ برادری کیساتھ ریاست کا رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے، اعجاز ہاشمی

ہزارہ برادری کیساتھ ریاست کا رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز ہاشمی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کو قابو کرنے میں ریاستی ادارے ابھی تک ناکام رہے ہیں جبکہ دہشتگردی کا شکار ہونیوالی ہزارہ برادری سے حکومت اور ریاست کا رویہ بھی سوتیلی ماں جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سے انسانی اقدار اور خون کی حرمت سیکھنی چاہیے، بلا تفریق مذہب و مسلک تمام پاکستانی ایک جیسے ہیں، ہزارہ برادری پاکستان اور امت مسلمہ کا حصہ ہے، مگر افسوس کہ وزیراعظم کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں شہید ہونیوالے بیگناہ شہریوں کے یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھتے اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلاتے اور قاتل دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی بھی بتاتے۔

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بڑی مدت ہوئی کے حکمران ہر بار دہشتگردی کا ملبہ بھارت پر ڈال دیتے ہیں، اس میں کچھ شک نہیں کہ بھارتی ایجنسیاں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے دہشتگردانہ کارروائیاں کرواتی رہتی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستانی اداروں نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ قوم اس سوال کا جواب جاننا چاہتی ہے مگر افسوس کے ابھی تک یہ جواب قوم کو مل نہیں سکا، چونکہ شاید حکمرانوں کے بس میں کچھ نہیں وہ بےحس ہیں اور بے بس بھی۔
خبر کا کوڈ : 789178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش